گندم کی اوسط پیداوار37 من فی ایکڑ ، جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرکے40 من تک لے جایا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر زراعت

103
average yield of wheat
average yield of wheat

فیصل آباد۔ 11 نومبر (اے پی پی):گندم کی پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ اس وقت اکثر اضلاع میں گندم کی اوسط پیداوار37 من فی ایکڑ ہے جسے تھوڑی سی محنت،توجہ اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہو کرآسانی سے40 من فی ایکڑ تک لیجایا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد محمود نے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے بتایا کہ حکومت زرعی اجناس کی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کار بھائیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات، متناسب کھادوں کا استعمال اور سرٹیفائیڈ بیجوں کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے نمائشی پلاٹس، سیمینارز اور یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی ہوسکے۔