فیصل آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہاہے کہ گندم کی اگیتی کاشت کیلئے کاشتکار زمین کی تیاری شروع کردیں اور داب کے عمل کے ذریعے جڑ ی بوٹیاں ختم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ فصلات ربیع کی اچھی پیداورکاحصول یقینی ہو سکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت کاشت، شرح بیج اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین کاشتکاروں کو تمام ممکن رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے گندم سمیت دیگر فصلات ربیع کا سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکار ترقی دادہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج تمام شہروں میں قائم پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوؤں اور ڈیلرز سے حاصل کریں کیونکہ کارپوریشن نے فصلات ربیع کابیج وافر مقدار میں فراہم کردیا ہے اور اس بیج کے استعمال سے بیماریوں سے پاک پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے تاہم کاشتکار اچھی شہرت کی حامل پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی کردہ بیج بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت نے تمام شہروں میں سیڈ گریڈرز کی سہولیات مہیا کررکھی ہیں جہاں سے سیڈ گریڈنگ کے بعد بیج کو کاشت کیا جاسکتاہے۔ا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506284