27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کی بہتر پیداوار کے حصول بارے سیمینار کا انعقاد

گندم کی بہتر پیداوار کے حصول بارے سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

اٹک۔ 04 نومبر (اے پی پی):فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت توسیع ضلع اٹک کے تعاون سے گندم کی بہتر پیداوار لینے کے حوالے سے ضلع اٹک میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے باہمی تعاون سے گندم کی پیداواری مہم کے حوالے سے اٹک کے مقامی ہوٹل میں سرسبز کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فاطمہ فرٹیلائز کمپنی کے ڈویلپمنٹ منیجر جناب عمران حسین نے تمام زرعی ماہرین ،محکمہ زراعت کے عہدیداران اور کاشتکاروں کو خوش آمدید کہا اور فاطمہ گروپ کے بزنس پروفائل پر روشنی ڈالی۔ محکمہ زراعت توسیع پنجاب راولپنڈی ڈویژن کے ڈائر یکٹر سید شاہد بخاری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ زراعت کی سکیمز کے حوالے سے گائیڈ کیا۔

- Advertisement -

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے شعبہ ٹیکنیکل فارم ایڈوائزری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر سعید اقبال نے کہا کہ ہماری سالانہ گندم کی پیداوار 28 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ ملکی ضرورت 31 ملین میٹرک ٹن ہے ۔ اگر ہر کاشتکار اپنی پیداوار 3.5 من فی ایکڑ بڑھالے تو ملکی ضرورت کو آسانی سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سرسبز کھادوں کی خاصیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع اٹک نے کاشتکاروں کو گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

سینئر سائنٹسٹ بارس اٹک محمد ذیشان نے کاشتکاروں کو گندم کی جدید پروڈکشن ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی۔ ڈسٹرک اٹک سے ترقی پسند کاشتکار ملک عادل نواز نے بھی خطاب کیا ۔ فاطمہ فرٹیلائز کے ٹیکنیکل سروسز مجیب الحق نے اس سر سبز کنونشن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=520928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں