لاہور۔16جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کےترجمان نے کہا ہے کہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے بروقت اور مناسب آبپاشی نہایت اہم ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کپاس مکئی اور گنے کے بعد کاشتہ گندم کو پہلی آبپاشی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20تا25 دن بعد، دوسری آبپاشی گوبھ کے وقت 80تا90 دن بعد اور تیسری آبپاشی دانہ بننے کی ابتدا یعنی بوائی کے 125تا130 دن بعد کرنی چاہیے۔ دھان کی فصل کے بعد کاشتہ گندم کوپہلی آبپاشی بوائی کے 35تا45دن بعد، دوسری آبپاشی گوبھ کے وقت یعنی بوائی کے 80تا90 دن بعد اور تیسری آبپاشی بوائی کے 125تا130 دن کے بعدکرنی چاہیے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پچھیتی کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 25 تا30 دن بعد،دوسری آبپاشی70 تا80 دن بعد جبکہ تیسری آبپاشی بوائی کے110 تا115 دن بعد کرنی چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=546800