26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کی فصل کے لئے بروقت اور مناسب آبپاشی فی ایکڑ زیادہ...

گندم کی فصل کے لئے بروقت اور مناسب آبپاشی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے نہایت اہم ہے، محکمہ زراعت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 17 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال ڈاکٹرافتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کے لئے بروقت اور مناسب آبپاشی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے نہایت اہم ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منگل کو اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کا وقت اس بات پر بھی منحصر ہوتا ہے کہ گندم کی کاشت کس فصل کے بعد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کپاس مکئی اور گنے کی کاشت کے بعد گندم کی کاشتہ فصل میں پہلی آبپاشی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20تا25 دن، دوسری آبپاشی گوبھ کے وقت 80تا90 دن اور تیسری آبپاشی دانہ بننے کی ابتدا یعنی بوائی کے 125تا130 دن کے بعد کی جانی چاہیے جبکہ دھان کی فصل کے بعد گندم کی کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی بوائی کے 35تا45دن، دوسری آبپاشی گوبھ کے وقت یعنی بوائی کے 80تا90 دن اور تیسری آبپاشی بوائی کے 125تا130 دن کے بعد ضروری ہے۔ پچھیتی کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 25 تا30 دن بعد،دوسری آبپاشی70 تا80 دن بعد جبکہ تیسرا پانی بوائی کے110 تا115 دن بعد کرنی چاہیے۔ آبپاشی کا بروقت انتظام گندم کی افزائش کو یقینی بناتا ہے اور فصل کو موسمی تغیرات سے محفوظ رکھتا ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ موسمی حالات اور پانی کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی فصل میں آبپاشی کا صحیح وقت منتخب کیا جائے تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی مناسب مقدار کے استعمال سے پیداواری لاگت میں کمی او رگندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہوتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں