فیصل آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب نےکہا ہےکہ حکومت نے گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی رعایتی قیمت پر 3لاکھ بوریوں پر سبسڈی کی فراہمی شروع کردی ہے ،وفاق کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت زرعی ترقی کیلئے 300ارب کے تاریخی منصوبو ں پر عملدر آمد شروع ہے
مذکورہ پیکیج کے تحت پنجاب میں 12ارب 54کروڑ روپے سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے قومی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت گندم کی منظور شدہ اقسام اکبر 19،اناج 17،اجالا 16،مرکز 19،فخر بھکر،غازی 19،بور لاگ 16،پاکستان 13،گولڈن 16،بھکر سٹار،فتح جنگ 16،کسان 16اور بارانی 17 پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ کاشتکاروں کیلئے گندم کی منتخب اقسام کا تصدیق شدہ بیج بمعہ پھپھوندی کش زہر 100گرام شاسہ پر 1200روپے فی بیگ اور50کلو گرام سبسڈی کی بذریعہ واؤچر فراہمی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایک کاشتکار منتخب اقسام کے 5تھیلوں تک سبسڈی حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب سیڈ کارپوریشن،جالندھر سیڈ کارپوریشن،بابا فرید سیڈ کارپوریشن،پاک کرشمہ ایگری سیڈ کارپوریشن،چشمہ سیڈ کارپوریشن،اگاس سیڈ کارپوریشن اور پپلاں سیڈز کے ڈیلر ز سے بیج کی فراہمی شروع ہے۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل پر قومی شناختی کار ڈ نمبر سپیس واؤچر نمبر لکھ کر 8070پر ایس ایم ایس کریں جبکہ غیر رجسٹرڈ کاشتکار متعلقہ تحصیل سے رجسٹریشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن042-9920077اور 042-99200734پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔