38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کے بیج اور کھادوں کی بروقت سرکاری قیمتوں پر فراہمی میں...

گندم کے بیج اور کھادوں کی بروقت سرکاری قیمتوں پر فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ڈی سی جہلم

- Advertisement -

جہلم۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کی خاطر متعدد اقدامات جاری ہیں جبکہ گندم کے بیج اور کھادوں کی بروقت سرکاری قیمتوں پر فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ یہ بات ڈی سی جہلم میثم عباس نے ایگریکلچر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں زراعت کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت کے مختلف اقدامات اور نئے پروگراموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان خوشحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے ہرابھراپنجاب پروگرام میں ہر کسان کو ہر فصل پر قرض کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے چھوٹے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کی تقسیم بھی جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں جبکہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت قرعہ اندازی بھی ہو چکی ہے ۔

- Advertisement -

اس کے علاؤہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام شجر کاری ، یوریا کھاد کی دستیابی ، گرین ٹریکٹر سکیم ، اینٹی ڈینگی و سموگ مہم بھی جاری ہے ۔ ڈی سی جہلم نے حکومت پنجاب کے نئے پروگراموں اور کسانوں کے لئے جاری فلاحی و زراعت فروغ سکیموں پر مکمل طور عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں 91 کھاد ڈیلر رجسٹرڈ ہیں جبکہ 49 ڈیلرز کے پاس بیج سرکاری قیمتوں پر دستیاب ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519581

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں