اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):گندھارا انڈسٹریز کے منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 336فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کےمالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30جون 2024کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے گندھارا انڈسٹریز کےمنافع میں 781.4ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2023کے دوران کمپنی کو 179.4ملین روپے منافع ہوا تھا ۔
اسطرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران گندھارا انڈسٹریز کے منافع میں 602ملین روپے یعنی 335.6فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔