گندھارا تہذیب کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ ٰمحمود کا گندھارا سمپوزیم سے خطاب

161

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ ٰمحمود نے کہا ہے کہ گندھارا تہذیب کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتا ہے، دنیا میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو کلچرل ڈپلومیسی، جذبے اور اشتراک کار کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے، مسلمانوں کے حوالے سے دنیا میں ہونے والا پروپیگنڈا درست نہیں، اسلمی تعلیمات عدم تشدد، پیار، محبت اور اخوت پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گندھارا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینٹر محمد طلحہ ٰمحمود نے کہا ہے کہ ہم تمام مذاہب کے لوگوں کا جو پاکستان آنا چاہتے ہیں خیر مقدم کریں گے، گندھارا تہذیب کے پیروکار پوری دنیا میں بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی روح مطمئن ہو ہر انسان کو اپنے مذہب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر روحانی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے تمام مذاہب کے لوگ جو پاکستان انا چاہتے ہیں اور اپنی عبادت گاہوں میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، پاکستان کی عوام کی طرف سے دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں پاکستان میں زیادہ تعداد اگرچہ مسلمانوں کی ہے مگر ہم انہیں خوش امدید کہتے ہیں، پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے حوالے سے صرف اور صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حالانکہ ہمارا مذہب اور ہماری اخلاقیات ہمیں تشدد کی تعلیمات نہیں دیتے، ہم محبت اور پیار کرنے والے لوگ ہیں ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور قران حکیم نے پیار محبت اور برداشت کا درس دیا ہے۔