لاہور۔20اگست (اے پی پی):ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے )پنجاب کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم یہاں پانی کی سطح میں کمی ہو رہی ہے،
گنڈا سنگھ کے مقام سے 2 لاکھ 8 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہا 1 لاکھ 31 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہا ئو معمول کے مطابق ہے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، ملتان، لودھراں اور بہاولپور کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، متعلقہ اضلاع میں فلڈ ریلیف سنٹرز اور انتظامات مکمل ہیں، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380987