گنی کے ایندھن ڈپو میں دھماکے سے اموات بڑھ کر 14 ہو گئیں

143
Explosions at Guinea fuel depot
PeshawarExplosions at Guinea fuel depot

کوناکرے۔19دسمبر (اے پی پی):مغربی افریقی ملک گنی میں ایندھن کے ڈپو میں دھماکے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ 178 افراد زخمی ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ بندرگاہ کے قریب کوناکرے کے ضلع کلوم میں سرکاری تیل کمپنی کے مرکزی ڈپو میں پیش آیا ، جس کے باعث ڈپو میں آگ لگ گئی ۔

حکومت نے علاقے میں سکولوں کو بند کرنے اور کوناکرے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔