فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرفیصل آبادکیپٹن(ر)ندیم ناصرنے ضلعے کی شوگر ملز انتظامیہ کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، گنے کی خریداری میں مڈل مین کا خاتمہ، کم وزن اور ادائیگیوں میں سست روی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے شوگر ملوں کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے افسران گنے کی خریداری کے حوالے سے اپنے مانیٹرنگ کے کردار کو فعال طریقے سے سرانجام دیں اور گنے کے کاشتکاروں کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس کے دوران شوگر ملز کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کےلئے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547434