گوئٹے مالا سٹی ۔ 8 جون (اے پی پی) گوئٹے مالا سٹی میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گوئٹے مالا سٹی میں واقع فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد100 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے حکام نے مرنے والوں کی تعداد 75 اور لاپتہ افراد کی تعداد192 بتائی تھی۔حکام کا کہنا …
گوئٹے مالا میں آتش فشان پھٹنے ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی

مزید خبریں
گوئٹے مالا سٹی ۔ 8 جون (اے پی پی) گوئٹے مالا سٹی میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گوئٹے مالا سٹی میں واقع فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد100 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے حکام نے مرنے والوں کی تعداد 75 اور لاپتہ افراد کی تعداد192 بتائی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں میں مزید دھماکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آتش فشانی میں مزید شدت پیدا ہو سکتی ہے۔








