34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوادر ائیر پورٹ کی فعالیت سے صوبے میں خوشحالی اور معاشی استحکام...

گوادر ائیر پورٹ کی فعالیت سے صوبے میں خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی، میر محمد صادق عمرانی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیرمیر محمد صادق عمرانی نے گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے افتتاح پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کو بلوچستان کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ کی فعالیت سے صوبے میں خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی، میر صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اس کے ثمرات جلد صوبے کے عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گوادر ائیر پورٹ جیسے اہم منصوبے سے نہ صرف تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا بلکہ اس منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، میر صادق عمرانی نے کہا کہ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے امید کا اظہار کیا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت ضروری اقدامات کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں