گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کا م رواں ماہ سے شروع ہو جائے گا،سی پیک سےکرٹرےٹ

116

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) سی پیک کے تحت گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز رواں ماہ ہو جائے گا، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔ چےن پاکستان اقتصادی راہداری سےکرٹرےٹ کے حکام نے بتاےا کہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔ انہوںنے بتاےا کہ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا، گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور ابنوشی کے منصوبے پر کام فاسٹ ٹریک کیا جائےگا، گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، گوادر ہسپتال منصوبے کی تکمیل سے اس شہر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ائیں گی۔