اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بدل رہے ہیں۔گوادر بندرگاہ سے افغانستان تک بلک کارگو کی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ کے تحت تجارتی سامان کی پہلی کھیپ گوادر سے افغانستان بھیج دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور سٹاک مارکیٹ 38 ہزار 223 پوائنٹس کی سطح پرآگئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان بدل رہا ہے۔