19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںگوادر سے چین کے لیے پہلی تجارتی شپمنٹ کا آغاز

گوادر سے چین کے لیے پہلی تجارتی شپمنٹ کا آغاز

- Advertisement -

کوئٹہ۔25مئی (اے پی پی):گوادر کو بحیثیت عالمی تجارتی مرکز بنانےکی پاک چین مشترکہ کاوشوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے،گوادر سے چین کے لیے پہلی براہ راست تجارتی برآمدات کاآغاز کر دیا گیا ہے گزشتہ روزو پانچ کنٹینرز پر مشتمل پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لئے روانہ کر دی گئی ہے جو آئندہ تیس روز میں اپنی منزل پر پہنچ جائے گی اس شپمنٹ میں فارماسیوٹیکل، خام مال چین لے جایا جا رہا ہے،

گوادر سے براہ راست تجارت حکومت پاکستان اور چینی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ، گوادر پورٹ اتھارٹی کی ان تھک محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے کارگو کیئرر سنبھالنے کے لئے پوری طرح فعال ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=365191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں