گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، سی پیک سیکرٹریٹ

154
CPEC
CPEC

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت گوادر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق گوادر تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق گوادر کو ایک جدید اور سمارٹ پورٹ سٹی بنایا جائے گا ۔ ساحلی شہر کو تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں تبدیل کرنے کے لئے ایک مربوط پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔ مقامی آبادی کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی اور گوادر کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں ہر ممکن انداز میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔