اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے ، اس وقت تقریباً 550 لڑکیاں اس سکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں،ایک چینی کمپنی کے تعاون سے 30 نئے کمپیوٹرز کے ساتھ حال ہی میں قائم کی گئی ڈیجیٹل لیب بھی سکول میں مکمل طور پر پر فعال ہے جو لڑکیوں کو تعلیم فراہم کر رہی ہے۔
گوادر پورٹ حکام کے مطابق گوادر میں چین پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول فقیر کالونی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں طور پر ابھرا ہے جو اقوام متحدہ کے عالمی اہداف اور بی آر آئی کے مقاصد کو پورا کرتا ہے، سکول کی ترقی میں چین کی شراکت نے چین اور مقامی کمیونٹی کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں نے بہترین تعلیم کی خواہش کی تھی اور چین نے اس خواہش کو پورا کیا،1,600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط یہ مڈل سکول دو تدریسی عمارتوں اور معاون سہولیات سے لیس ہے۔ یکم ستمبر 2016 کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے گوادر کا دورہ کیا اور اس وقت کے چینی سفیر سن ویڈونگ کے ساتھ مل کر سکول کا افتتاح کیا، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا ابتدائی منصوبوں میں سے دوسرا منصوبہ تھا۔