گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملہ آور دودہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا

102
Successful operation
Successful operation

راولپنڈی ۔13اگست (اے پی پی):گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملہ آور دودہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا۔اتوار کو فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا تاہم موثر اور فوری جواب کے باعث دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔اس کارروائی میں فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔