گوادر میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں دہشت گر دوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ شہید ہوگیا‘ سیکورٹی فورسز نے تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال کر دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا‘ آئی ایس پی آر

189

راولپنڈی۔ 11 مئی (اے پی پی) گوادر میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں دہشت گر دوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ شہید ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال کر دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔ہفتہ کوآئی ایس پی آر کے مطابق تین دہشت گردوں نے گوادر میں ہوٹل پی سی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔داخلی راستے پر سیکورٹی گارڈ نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا سیکورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔سیکورٹی فورسز نے ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔ہوٹل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔