گوادر میں5.0درجے شدت کا زلزلہ

72
Earthquake
Earthquake

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گردونواح میں5.0درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گوادر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزگوادرکے ساحل کے قریب زیر سمندر 25کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔