گوادر پورٹ مکمل فعال ہے،ائیرپورٹ پر بھی تیزی سےکام ہو رہا ہے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی

41

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نےکہا ہےکہ گوادر پورٹ کو مکمل فعال کردیا ہے،گوادر ائیرپورٹ پر بھی تیزی سےکام ہو رہا ہے۔گوادر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اب بندرگاہ پر ٹریفک بڑھانے پر توجہ ہے، ڈھائی تین سال میں گوادر میں 12 ہزار نوکریاں فراہم کی گئیں، گوادرپورٹ سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ پرکام کافی تیزی سے ہو رہاہے،

وزیراعظم نے نوکریاں فراہم کرنےکےلیے خصوصی زور دیا ،وزیراعظم نے بچوں کی ووکیشنل ٹریننگ پر بھی زور دیا ہے،گوادر میں سپورٹ اسٹرکچر پر کام تیزی سے چل رہاہے، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے اور عمل درآمد کے مرحلے پر ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی میں مستقبل میں تیزی نظر آئےگی، گوادر کے بارے میں بہت غلط تاثر پیش کیا جاتارہا ہے،ایم 8 کا ایک سیکشن رہ گیا تھا جو متبادل راستہ ہے، جس پر کام تیزی سےجاری ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، ان علاقوں میں سڑکیں بنائی جارہی ہے، گوادر میں چین کے تعاون سے اسپتال بھی بن رہا ہے ،

بلوچستان کے کسانوں کے ساتھ ملاقات بھی ہے، زراعت کاپلان سی پیک فیز ٹو کا حصہ ہے،ماہی گیروں کے تمام مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے24 ہزار ٹن کا جہاز پرسوں لنگر انداز ہوگاجس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان ہوگا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر فری زون کا فیز ون60 ایکٹر پر تھا جس کی تکمیل ہو چکی ہے، جبکہ فری زون فیز ٹو کی تیاری جاری ہے جو 21 سو 21 ایکٹر پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپریس وے کا 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے،اور ستمبر یا اکتوبر میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گوادر ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا،

کام تیزی سےجاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے، ڈھائی تین سال میں گوادرمیں 12ہزار نوکریاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کل ایل پی جی کنٹینرگوادر پہنچا ہے، گوادرمیں چین کے تعاون سے ہسپتال بن رہا ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر میں ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پر بھی کام ہو رہا ہے اور یہ ستمبر یا اکتوبر میں مکمل ہوجائے گا۔