23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںگوادر پورٹ کو برآمداتی مرکز بنائیں گے، بندرگاہوں کی رابطہ کاری کے...

گوادر پورٹ کو برآمداتی مرکز بنائیں گے، بندرگاہوں کی رابطہ کاری کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، ،وفاقی وزیر بحری امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو برآمداتی مرکز بنائیں گے، بندرگاہوں کی رابطہ کاری کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،کراچی پورٹ سے جبوتی تک براہ راست شپنگ لائن قائم کریں گے،مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ نئی سمندری تجارتی راہداریاں شروع کریں گے۔

وزارت بحری امور کی جانب سے ہفتہ کوسمندری تجارتی راہداریوں کی ترقی کے حوالے سے جاری بیان میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ نئی سمندری تجارتی راہداریاں شروع کریں گے۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ بندرگاہوں کی رابطہ کاری کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مشرقی افریقی کمیونٹی میں 8 ممالک شامل، آبادی 500 ملین سے زائد ہے،کراچی پورٹ سے جبوتی تک براہ راست شپنگ لائن قائم کریں گے،جبوتی، صومالیہ اور ایتھوپیا تک تجارتی رسائی کا گیٹ وے ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نئی شپنگ لائن سے ترسیل کا وقت اور لاگت کم ہوگی۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر پورٹ کو برآمداتی مرکز بنائیں گے،گوادر سے مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک براہ راست رسائی کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تجارتی راستے پاکستان کی برآمدات اور تعلقات کو فروغ دیں گے،پاکستانی مصنوعات کی مشرقی افریقی مارکیٹ میں زبردست مانگ ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ زراعت، ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی میں وسیع تجارتی مواقع موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584399

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں