گوادر ہیلی کاپٹر حادثہ میں لالیاں کا شہید رہائشی حسنین حیدر کی نماز جنازہ ادا ، اعزاز کیساتھ تدفین

145

چنیوٹ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):گوادر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں سے تعلق رکھنے والے شہید حسنین حیدر کی نماز جنازہ ضلع چنیوٹ کے علاقہ ترکھان والا میں منگل کی صبح ادا کر دی گی اور پورے اعزاز کیساتھ تدفین کی گئی ۔نماز جنازہ میں پاک بحریہ کے افسران، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ضلعی افسران سول سوسائٹی اور دیگر شخصیات نےشرکت کی۔

شہید کی نعش گذشتہ رات سرگودھا ائیر بیس سے آبائی گاوں ترکھانہ والا لائی گئی ، پاک بحریہ کے جوان اور افسران بھی ساتھ تھے۔والدین کی اکلوتی اولادحسنین حیدر کی پانچ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔ شہید کے ماموں نے کہا ہے کہ شہید محمد حسنین نے دس سال قبل پاک نیوی کو جوائن کیا ،شہادت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی ہمیں فخر ہے کہ ہمارا بیٹے کو شہادت کا رتبہ ملا۔