گوادر 12 ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبی کا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیز

181
Eid Milad-ul-Nabi ﷺ
Eid Milad-ul-Nabi ﷺ

کوئٹہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):گوادرڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات اور جامع سیکیورٹی پلان کے تحت اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے 12 ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کی قیادت کی اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی نگرانی کی۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری ریلی کے دوران خود موقع پر موجود رہے اور جلوس کی حفاظت اور منظم انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کی۔ جلوس موسی موڑ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا دوبارہ موسی موڑ پر بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔

پولیس فورس کے علاوہ لیویز فورس کی کیو آر ایف ٹیم نے بھی اس موقع پر حفاظتی ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے دوران سخت سرویلنس اور مانیٹرنگ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں انتظامیہ نے تمام سکیورٹی اور عوامی سہولت کے اقدامات کو یقینی بنایا، جس کی بدولت 12 ربیع الاول کا جشن پرامن اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔یہ جلوس گوادر کی عوام کے لیے ایک مثالی ریلی ثابت ہوئی، جس میں نہ صرف مذہبی جوش و خروش کا مظاہرہ ہوا بلکہ ضلعی انتظامیہ کے بہترین سیکیورٹی انتظامات نے عوام کو تحفظ کا بھرپور احساس دلایا۔