گوانتاناموبے حراستی مرکز سے دو پاکستانی شہریوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

156
شنگھائی تعاون تنظیم

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز سے دو پاکستانی شہریوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں محمد احمد ربانی اور عبدالرحیم غلام ربانی جو گوانتاناموبے کے حراستی مرکز میں زیر حراست تھے، کو رہا کر کے 24 فروری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق وزارت خارجہ نے محمد احمد ربانی اور عبدالرحیم غلام ربانی کی وطن واپسی کو آسان بنانے کے لیے ایک وسیع انٹرا ایجنسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہ پاکستانی شہری آخر کار اپنے خاندانوں سے مل گئے ہیں۔