39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ،تھانہ بوشہرہ ورکاں پولیس نے منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے پر دوملزمان...

گوجرانوالہ،تھانہ بوشہرہ ورکاں پولیس نے منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے پر دوملزمان کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

نمائندہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی صدر شاہدنواز وڑائچ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر غازی شاہد محمودو دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1320گرام ہیروئن ،کلاشنکوف اورمتعدد گولیا ں برآمد کرلیں ۔

گرفتارکیے گئے ملزمان میں شبیر اورخالد شامل ہیں ۔ دوران تفتیش منشیات فروش نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتا اور ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نےپولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں