گوجرانوالہ۔ 02 مئی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات کے پیش نظر ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ کی زیر قیادت ڈی ایس پی وزیرآباد ملک فیاض کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار باجوہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خاتون سے گھر میں گھس کرزنا بالجبر کرنے والے مجرم اشتہاری احمد علی کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔
سی پی او گوجرانوالہ نے تھانہ سوہدرہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ مجرم اشتہاری نے ایک سال قبل علاقہ تھانہ سوہدرہ میں خاتون سے گھر میں گھس کرزنا بالجبر کیا تھا۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرسی پی او کا کہنا ہے کہ درند ہ صفت ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سی پی او نے یس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار باجوہ اور اُنکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔