گوجرانوالہ۔ 27 اپریل (اے پی پی):تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کارروائی عمل لاتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ منشیات کی بھاری کھیپ لاہور سے گوجرانوالہ لائی گئی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس بے کاروائی کرتے ہو منشیات کی بھاری کھیب لانے والے والے 3 منشیات فروش گرفتار کرت ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے 57 کلو 500 گرام چرس، 6 کلو 250 گرام افیون، 1 عدد پسٹل 9MM اور 1 لاکھ 10ہزار روپے وٹک برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں اویس، سیف علی اور محسن شامل ہیں۔ جبکہ 1 عدد GLI ٹیوٹا کار بھی قبضہ پولیس میں ہے۔ ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہنوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588491