گوجرانوالہ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان کی زیر صدارت اجلاس

107

گوجرانوالہ۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع گوجرانوالہ کے تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی درسگاہوں کے اندرونی اور بیرونی مقامات پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اورکالجوں کی بیرونی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز کی جائے،

کالج کے باہر 03 کوڑا دان لگائے جائیں جس میں ویسٹ شیشہ، ویسٹ کاغذات اور کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جائے اور تمام اساتذہ اکرام اپنے لیکچر کے دوران بچوں کو صفائی ستھرائی کی تلقین کریں اور کالجز کے اطراف یکساں برینڈنگ سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں اور07 یوم کے اندر پہلے اور بعد کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ رپورٹ ارسال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کالجز کے اطراف صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ معاونت کرے گی۔