گوجرانوالہ۔ 24 جون (اے پی پی):گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیری یونٹ سے برآمد شدہ 200لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا جبکہ جعلسازی میں ملوث یونٹ کیخلاف مقدمہ درج کر کے یونٹ بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد روڈ حاجی کوٹ پر ڈیری یونٹ سے دودھ کے سیمپل لیئے گئے جس میں ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،
ڈیری یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، دودھ کا معیار مقرر کردہ معیار کے منفی پایا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ دودھ میں کسی بھی اشیاء کی ملاوٹ سنگین جرم ہے، مضر صحت دودھ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔