چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ انسپکشن جج لاہور ہائیکورٹ سید شہباز علی رضوی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ندیم طاہر سید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ضلعی عدلیہ کے امور
گوجرانوالہ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا دورہ، مختلف پراجیکٹس کا افتتاح

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ انسپکشن جج لاہور ہائیکورٹ سید شہباز علی رضوی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ندیم طاہر سید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ضلعی عدلیہ کے امور، عدالتی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سی پی او ڈاکٹر غیاث گل کے علاؤہ صدر بار گوجرانولہ رانا فرحان علی خان،سیکرٹری بار گوجرانولہ حق نواز ہنجرا کے ساتھ عمران عصمت، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن وزیراباد، وقار احمد رندھاوا, سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن وزیراباد، رائے اظہر امتیاز کھرل، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں، حافظ سہیل رسول گجر، سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں، شہزادہ احمد حسن، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی، رانا راحیل ایوب، سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی و ظہیر احمد چیمہ ایڈووکیٹ، سعید احمد بھٹہ ایڈووکیٹ، رانا سربلند خان ایڈووکیٹ،ممبرز پنجاب بار کونسل اور دیگر وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا دورہ کے موقع پر کہا کہ عدالتی امور کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے عمل میں سہولت پیدا کرنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ مختلف پراجیکٹس کے افتتاح سے عدالتی سہولیات میں بہتری اور مقدمات کی سماعت کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی کی اہمیت اجاگر ہوئی۔اس موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اپنے خطاب میں نظامِ انصاف کی بہتری، عدالتی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔
عدلیہ کا بنیادی مقصد عوام کو شفاف، غیر جانب دار اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے، جس کے لیے ججز اور عدالتی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور ذمہ داری کا احساس بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ضلعی عدالتوں کی مجموعی کارکردگی، مقدمات کی سماعت، عدالتی انتظامات اور مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران ضلعی عدلیہ کے انتظامی و عملی امور اور عدالتی نظام کو مزید فعال بنانے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔عدالتی نظام میں جدید سہولیات کی فراہمی، مقدمات کے بروقت فیصلوں، زیرِ التوا مقدمات میں کمی اور سائلین کو غیر ضروری مشکلات سے بچانا انصاف کی مؤثر فراہمی کے بنیادی تقاضے ہیں۔ عدالتوں میں سہولیات کی بہتری نہ صرف عدالتی کارروائی کو منظم بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو بھی آسان بناتی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر مختلف عدالتوں کے پراجیکٹس کا افتتاح اور عدالتی امور سے متعلق بریفنگ لی ضلعی عدلیہ کی بہتری اور عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔ عدالتی اداروں میں سہولیات کی بہتری، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور قانون کی بالادستی ہی ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد نظامِ انصاف کی بنیاد ہیں۔








