17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، ایم سی ایچ میں مقیم بے سہارا بچیوں میں کمشنر اور...

گوجرانوالہ، ایم سی ایچ میں مقیم بے سہارا بچیوں میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے عیدگفٹ تقسیم کئے

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 27 مارچ (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور مقیم 52۔بچیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج ماڈل چلڈرن ہوم مس زیب النساء بھی موجود تھیں۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بچیوں میں گھل مل گئے اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا۔ ماڈل چلڈرن ہوم کی بچیوں میں عید کے کپڑے ، جوتے ،کھلونے ، مہندی ، جیولری ،کاسمیٹک،عیدی سمیت عید کی مناسبت سے دیگر سامان گفٹ کیا گیا۔

- Advertisement -

کمشنر کا کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ان بچیوں میں عید گفٹ کی تقسیم کا مقصد انہیں عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنا اور گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم بچیوں کے ساتھ وقت گزار کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576888

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں