31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، رواں ماہ کی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

گوجرانوالہ، رواں ماہ کی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 23 مئی (اے پی پی):ضلع گوجرانوالہ میں رواں ماہ کی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ کے دوران فیتہ کاٹ کر اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کرکیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو کر 31 مئی تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 09 لاکھ 82 ہزار 184 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے لیے 3825 موبائل ٹیمیں،161 فکسڈ اور 73 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں مراکز صحت، گھروں، ریلوے اسٹیشنوں، سکولوں، لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ مائیکرو پلان، ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مائیکرو پلان کے مطابق عملدرآمد کرائیں گے۔ خانہ بدوش بستیوں، ہائی رسک یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ

- Advertisement -

پولیس پولیو مہم کے دوران تمام ٹیموں بالخصوص ٹرانزٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی مہیاء کرے تاکہ ورکرز اپنے فرائض بلا خوف ادا کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اور محکمے مل کر پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو بچاؤ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے۔ تقریب کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیذ منصور، ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل، نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور نمائندہ یونیسیف سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں