31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے پلان کے سلسلہ میں...

گوجرانوالہ، عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے پلان کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 20 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ کی زیر صدارت عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے جامع پلان کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر ماہ کے آخری تاریخ تک پے رول چلایا جائے اور تنخواہیں ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے قبل ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی سے قبل جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگا نے کے سلسلہ میں جامع صفائی پلان تیار کیا جائے تاکہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی نماز سے قبل مساجد اور عید گاہوں اور عید کے بعد شہروں میں صفائی ستھرائی کے کا م پر خصوصی توجہ دی جا ئے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے قائم کی گئی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر مناسب سہولیات اور صفائی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ حکومت پنجاب کے وزراء اور اعلیٰ افسران عید کے ایام میں اضلاع کے اچانک دورے کریں گے تاکہ صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالےسے کئے گئے اقدامات کا خود جائزہ لیتے ہوئے ان کی بہتری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور دیگر اداروں کو مزید متحرک بنایا جاسکے۔قبل ازیں انہوں نے وزیر آباد جی ٹی روڈ اور تحصیل کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی امور کا جائزہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599673

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں