32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ، مبینہ پولیس مقابلہ،سگے بھتیجے سمیت پانچ افراد کا قاتل مارا گیا

گوجرانوالہ، مبینہ پولیس مقابلہ،سگے بھتیجے سمیت پانچ افراد کا قاتل مارا گیا

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 06 مئی (اے پی پی):تتلے عالی 5 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس سے مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ مقابلہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی زخمی ہوگئے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تتلے عالی نے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔ جس پر گورنمنٹ ہائی سکول تتلے عالی کے سامنے ملزم کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا۔ ملزم نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایس ایچ او تتلے عالی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلہ میں 5 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم عمران عرف شیرو ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او تتلے عالی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے بتایا کہ ہلاک ملزم شیرو آئس کے نشے کا عادی ہے، ملزم کی مقتولین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رنجش یا دشمنی نہ تھی اور معاشرے میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593183

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں