گوجرانوالہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کو مقابلہ کا سامنا ہوا جس کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت علی شاہ کے نام سے ہوئی، جو تھانہ فیروزوالہ میں درج چوری کے …
گوجرانوالہ، مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 1 خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کو مقابلہ کا سامنا ہوا جس کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت علی شاہ کے نام سے ہوئی، جو تھانہ فیروزوالہ میں درج چوری کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا جس کو 3 کس نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے حراست سے چھڑوایا تھا جو ڈکیتی اور راہزنی کی 30 سے وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو 30 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ایک اور ہولیس مقابلہ تھانہ فیروز والا پولیس کو پیش آیا جس میں قتل، چوری و راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم صدام عرف صدامو پولیس ناکہ پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ایک اور پولیس مقابلہ تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کو پیش آیا جس دوران ملزم احسان اللہ بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ریمانڈ پر تھا، جو دورانِ حراست فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
ملزم کے 4 کس نامعلوم ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔








