گوجرانوالہ،3کلوسے زائد منشیات برآمد ہونے پر 2پولیس کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

125
FIR

گوجرانوالہ۔ 31 اگست (اے پی پی):گوجرانوالہ میں منشیات فروشی میں ملوث دو پولیس کانسٹیبلزکو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس بر آمد کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جے ٹی ٹی کانسٹیبل ساجد بشیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1520گرام اور کانسٹیبل بلال سے 3120گرام چرس بر آمد کرلی ۔

منشیا ت برآمدگی کے واقعہ کاعلم ہونے پر سی پی اور نے ایازسلیم کے حکم پر تھانہ کینٹ پولیس نے دونوں ملزمان کانسٹیبلان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیساتھ انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سی پی او کاکہنا ہے کہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے ، منشیات فروشی میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔یہا ں یہ امرقابل ذکرہے کہ چند روزقبل تھانہ صدر کی پولیس چوکی کاپولیس اہلکارکیخلاف بھی منشیات برآمد ہونے پرمقدمہ درج کیاگیا تھا۔