37.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ۔ سی آئی اے پولیس کی کاروائی، اسد ڈکیت گینگ کے دو...

گوجرانوالہ۔ سی آئی اے پولیس کی کاروائی، اسد ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 10 اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر انچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصر جاوید موہل اورانکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580145

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں