گوجرانوالہ ،ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت کاروائیاں

3

گوجرانوالہ۔ 29 جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی صدرشاہدنوازوڑائچ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لدھا سلمان صفدرچیمہ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےوحید احمد عرف ننھا منشیات فروش کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے ایک کلو ایک سو چالیس گرام چرس برآمد۔

دوران تفتیش منشیات فروش نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتااورضلع بھر میں خاص طور پر علاقہ تھانہ کوٹ لدھا میں فروخت کرتاتھا،جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ 275/25تھانہ کوٹ لدھا کے دوملزمان اویس صغیر اورارمان صغیرکوگرفتارکرکےملزمان کے قبضہ سے دوعددپسٹل تیس بوربرآمد کرلیے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لدھا سلمان صفدرچیمہ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی