29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی(گیپکو)میں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم کے تحت ماہ نومبرمیں1068...

گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی(گیپکو)میں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم کے تحت ماہ نومبرمیں1068 نادہندگان سے 6کروڑ 89لاکھ روپے سے زائدروپے وصول

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 30 نومبر (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی(گیپکو)میں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم کے تحت ماہ نومبرمیں1068 نادہندگان سے 6کروڑ 89لاکھ روپے سے زائدروپے وصول کئے گئے،حالیہ آپریشن کے دوران گیپکو نے23ہزار سے زائد نادہندگان سے 40کروڑروپے سے زائد کی وصولی کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزارتِ توانائی کے احکامات کی روشنی میں گیپکومیں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم بھرپورطریقے سے جاری ہے،چیف ایگزیکٹو انجینئر محمدایوب کی ہدایت پرتمام آپریشن سرکلزکے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کی زیرنگرانی ایکسین اور ایس ڈی اوحضرات سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں ڈیفالٹرزسے ریکوری میں مصروف ہیں۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیپکوریجن بھر کے تمام اضلاع میں ٹیموں نے ڈور ٹو ڈور جاکر بلوں کی ادائیگی کی چیکنگ کی اور 1068نادہندگان سے6کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی وصولیاں کیں، اس دوران مستقل اور عادی نادہندگان کے گھروں،فیکٹریوں،دوکانوں کوبھی چیک کیا گیا ،جبکہ نادہندگان گھریلو،زرعی اور کمرشل صارفین کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے،7ستمبر سے گیپکو میں نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اب تک سٹی سرکل کے4621 نادہندگان سے21کروڑ روپے سے زائد ، کینٹ سرکل کے3654 نادہندگان سے 8 روپے سے زائد، سیالکوٹ سرکل کے5634 نادہندگان سے6 روپے سے زائد، گجرات سرکل کے 2885نادہندگان سے ایک روپے سے زائد، نارووال سرکل کے 5177نادہندگان سے 48لاکھ روپے سے زائداور منڈی بہاولدین کے2454 نادہندگان سے 27لاکھ روپے سے زائدسے زائدجبکہ مجموعی طور پر ریجن بھر سے24ہزار 6سو25 نادہندگان سے 40کروڑ10لاکھ روپے سے زائدکی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا ہے کہ گیپکو ٹیمیں ریجن بھر میںواجبات ادا نہ کرنیوالے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی آپریشن کررہی ہے۔انہوں نے ڈیفالٹرزکو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا واجبات کو جلد از جلد جمع کروائیں بصورت دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پران کے بجلی کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے آپریشن اور ریکوری سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثربنایاجائے اور یہ بھی چیک کیاجائے کہ بجلی کاٹنے کے بعد ڈیفالٹرز نے ہمسایوں یا کسی اور ذرائع سے بجلی تو حاصل نہیں کررکھی نیزایسی صورت حال میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائے جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415436

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں