نوشہرہ ورکاں ۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ گوجرانوالہ سے حافظ آباد تک روڈ کے سنٹر میڈین اور اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے،تمام طرح کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ گرین بیلٹس اور سنٹر میڈین کی مرمت و بحالی، دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔ صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور موئثر بنایا جائے گا، خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات میں پینٹ ورک کی جہاں ضرورت ہو گی پینٹ ورک کیا جائے گا۔ چوک میں خوبصورت ماڈل ( مانومنٹس ) تعمیر کئے جائیں گے۔
روڈ پر پھل سبزیاں اور دیگر طرح کی ریڑھیوں کے لیے ماڈل ریڑھی بازار قائم کیا جائے گا۔ رکشہ پارکنگ کو روڈ پر پارکنگ سے روکنے کے لیے ماڈل رکشہ اسٹینڈ بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ انشاءاللہ ہم اس روڈ اگلے 15 دن میں عملی طور پر ماڈل میں تبدیل کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ روڈ کو گوجرانوالہ سے حافظ آباد تک ماڈل روڈ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564755