گوجرانوالہ میں بھی میاں نوازشریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، خرم دستگیر

78

گوجرانوالہ ۔11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ راولپنڈی، جہلم کی طرح گوجرانوالہ میں بھی میاں نوازشریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، گوجرانوالہ وہ ضلع ہے جس میں سے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی سیٹس مسلم لیگ نواز کو ملی ہیں آج اسی شہر میں لوگ اپنے محبوب قائد کیلئے والہانہ انداز میں شریک ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پچھلی مرتبہ جب میاں نوازشریف گوجرانوالہ آئے تھے تو شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا اس بار بھی پہلے سے کہیں زیادہ لوگ آئیں گے۔