نوشہرہ ورکاں ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):گوجرانوالہ میں تاریخی ورثہ گھنٹہ گھر کی اصل حالت میں تعمیر و مرمت مکمل ہوچکی ہے ، اور اب اس کے اطراف کو کلئیر کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثہ کی بحالی کا فائنل مرحلہ بھی جلد مکمل کیا جائیگا۔ گھنٹہ گھر گوجرانوالہ کے اطراف دوکانوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا ہے۔
گرینڈ آپریشن میں گھنٹہ گھر کے اردگرد قائم تجاوزات بھی کلئیر کر دی گئیں۔