گوجرانوالہ پولیس کی شاندار کاروائی، خاتون سمیت 05 منشیات فروش گرفتار

33

گوجرانوالہ ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس ایچ او صدرگوجرانوالہ انسپکٹرقیصرعباس، ایس ایچ اوتھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ ،ایس ایچ اوتھانہ کھیالی انسپکٹر یوسف ، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سب انسپکٹر لقمان گوندل اور انچارج چوکی جنڈیالہ باغ والا سب انسپکٹررانابسام خان و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےخاتون سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ۔

صدر گوجرانوالہ پولیس نے غلام مصطفی منشیات فروش سےایک کلو چھ سو بیس گرام ہیروئن ، ارشد منشیات فروش سے ایک کلو چھ سو تیس گرام ہیروئن، کھیالی پولیس نے لقمان یونس کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے دوکلو تین سو چالیس گرام چرس ، سبزی منڈی پولیس نے سنی مسیح منشیات فروش کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے دو کلو دوسوگرام چرس ، جناح روڈ پولیس نے خاتون منشیات فروش سونیا کو گرفتارکرکے ملزمہ کے قبضہ سے ایک کلو دوسوساٹھ گرام چرس برآمدکرلیں ۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتےاورضلع بھر میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔

سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او صدرگوجرانوالہ انسپکٹرقیصرعباس، ایس ایچ اوتھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ، ایس ایچ اوتھانہ کھیالی انسپکٹر یوسف ،تھانہ سبزی منڈی سب انسپکٹر لقمان گوندل ، انچارج چوکی جنڈیلہ باغ والا سب انسپکٹررانابسام خان اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔