گوجرانوالہ پولیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم گرفتار

180
گرفتار

گوجرانوالہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم کے احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی کامونکی مرزا زمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہنڈانسپکٹر امتیاز بھنڈر و دیگران پرمشتمل پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم جمشید عامر جوتھانہ واہنڈو کو مطلوب تھا،ملزم جمشید عامرمسلح پسٹل تیس بور، عامر اور شاہ نوازمسلح کلاشنکوف نے سیدھی فائرنگ کر کے مقتول ندیم اقبال کوجان سے مار دیا تھا ۔ملزم جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر دبئی جانے کی تیاری میں تھا کہ تھانہ واہنڈو کی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے جعلی شناختی کارڈ، جعلی پاسپورٹ اور ایک عدد پسٹل تیس بور برآمد کر لیا۔تھانہ واہنڈو کی پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت مجرم کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایازسلیم کاکہناہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں،

بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے مجرم کی گرفتاری پر تھانہ واہنڈو پولیس کی ٹیم کو شاباش دی