گوجرانوالہ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 5ہزار سے متجاوز

53

گوجرانوالہ۔ 14 فروری (اے پی پی):وزارتِ توانائی(پاورڈویژن) کی ہدایت پرگیپکوریجن بھرمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کریک ڈا ؤن جاری ہے،حالیہ خصوصی مہم کے دوران تقریباً5ہزارسے زائدبجلی چوروں کو35کروڑ60لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے جبکہ اسی دوران ساڑھے86ہزارسے زائدنادہندگان سے ایک ارب 32 کروڑ روپے سے زائدکی ریکوری بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ توانائی کی ہدایت پر7ستمبر2023ءسے چیف ایگزیکٹوانجینئرمحمدایوب کی زیر نگرانی گیپکوریجن بھر میں بجلی چوروں اور عادی وپرانے نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران گیپکو ٹیموں کی کاروائیوں اورکامیاب چھاپوں کے سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران گیپکوریجن بھر کے ساتوں اضلاع گوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات،نارووال،وزیرآباد،حافظ آباداورمنڈی بہاولدین سے مجموعی طورپر5188بجلی چوروں کو مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کوگیپکو کی جانب سے90لاکھ سے زائدیونٹس کی مد میں 35کروڑ60لاکھ روپے سے زائدکے ڈیٹیکشن بِل جاری کئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کےخلاف ایف آئی آردرج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئیں جن میں سے اب تک5089بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جبکہ 3748کو گرفتار بھی کیا گیا ہے پکڑے جانے والوں میں 182 زرعی، 184کمرشل، 36انڈسٹریل جبکہ 4785گھریلو صارفین شامل ہیں۔