گوجرانوالہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدررانامحمد صدیق خاں نےکہاکہ بہت جلد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو ایکسپو سنٹرکاتحفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورگجرات جو کہ پاکستان کہ اہم صنعتی شہر ہیں اورتینوں شہروں کو گولڈن ٹرائی اینگل کی حیثیت بھی حاصل ہے۔۔
ان خیالات کا اظہار نے وفد کے ہمراہ لاہورسیالکوٹ موٹروے پرموجودسائٹ کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔ وفد میں اراکین مجلس عاملہ، نائب صدر چوہدری محمد یوسف،سابق صدر محمد عاصم انیس و دیگرممبران شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں چیمبر زایکسپو سنٹر کے قیام کیلئے ایک پیچ پرہیں لاہورسیالکوٹ موٹروے پرایکسپوسنٹر کے قیام کیلئےٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔بزنس کمیونٹی سے کئےگئے وعدوں کی تکمیل تک موجودہ رجیم اوربزنس گروپ کی قیادت انتھک جدوجہدجاری رکھےگی۔ایکسپوسنٹرگوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کادیرینہ مطالبہ ہے یہ پراجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے تینوں چیمبرز کی باہمی مشاورت سے اس پراجیکٹ کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے گا جس سے تینوں صنعتی شہروں کو برابری کی سطح پر فائدہ ہو۔ اس موقع پرکرنل(ر)خواجہ کامران قیوم سی ای اولاہورسیالکوٹ موٹروے انفراسٹرکچر مینجمنٹ نے صدر رانا محمد صدیق خاں کی قیادت میں گئے۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527354