گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں سکھ برادری کا مشہور سالانہ بیساکھی میلہ کل شروع ہورہا ہے

367
APP106-12 LAHORE: April 12 – Sikh pilgrims arrive at Wagha Railway Station. APP photo by Mustafa Lashari

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں سکھ برادری کا مشہور سالانہ بیساکھی میلہ کل( اتوارکو) شروع ہورہا ہے،میلے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ سالانہ تقریبات میں بھارت سے 2 ہزار206 سکھ یاتری لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ہر سال اس میلے میں بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کرتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے بیساکھی میلے کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور یاتریوں کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔